ETV Bharat / city

'مدارس کے اساتذہ کی مدد کے لیے وقف بورڈ کو آگے آئے'

author img

By

Published : May 19, 2020, 4:20 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں دانشوروں و سرکردہ شخصیات نے مدارس کے اساتذہ، مکاتب اور مساجد کے امام و مؤذنین کے لیے امداد کرنے کی اپیل کی۔

madarsa teachers be given payments amid lockdown closures
'مدارس کے اساتذہ کی مدد کے لیے وقف بورڈ کو آگے آئے'

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے، وہیں دینی مدارس اس کی زد میں آکر بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ان کی مالی حالت بالکل خراب ہوچکی ہے۔

ویڈیو

غورطلب ہے کہ نظامیہ مدارس کا معاشی نظام اہل خیر حضرات کے چندے پر منحصر ہوتا ہے، اور عوام کے چندے سے ہی مدارس و مساجد کے اخراجات پورے کیے جاتے ہیں۔ لیکن رواں برس کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مدارس کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ یہاں تک بڑے مدارس نے تو نئے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ چھوٹے مدارس کی حالت انتہائی خراب ہے۔'

ان حالات میں شہر بنگلور کے متعدد علماء و دانشوران نے اس سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اصحاب ثروت سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر برس کی طرح اس بار بھی اساتذۂ کی تنخواہوں کو نہ رکنے دیں اور ان کی امداد کریں۔

شہر کے کئی دانشوران نے یہ بھی رائے ظاہر کی کہ ریاستی وقف بورڈ آگے آئے اور اس کار خیر کو انجام دے ۔ کیوں دینی مدارس امت کا ادارہ ہے اور آج امت کے اہم افراد اس کے صحیح معنوں میں مستحق ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.