ETV Bharat / city

یادگیر کی قدیم سرکاری لائبریری سے استفادہ کرنے کی اپیل - قدیم سٹی لائبریری کی لائبریرین خواجہ بی

ضلع یادگیر کی قدیم سرکاری لائبریری کو تقریبا پانچ ماہ کے بعد عوامی سہولیات کے لیے کھولی گئی لیکن کورونا کے سبب کسی بھی شخص کے لائبریری نہ آنے کے سبب لائبریریئن نے لوگوں سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

librarian appeal to use the ancient government library of yadgeer
یادگیر کی قدیم سرکاری لائبریری سے استفادہ کرنے کی اپیل
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 5:57 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی قدیم سرکاری لائبریری کو تقریبا پانچ ماہ کے بعد عوامی سہولیات کے لیے کھولی گئی، لیکن کورونا وائرس کے سبب لائبریری سے استفادہ کے لیے طلباء و طالبات نہیں آرہے ہیں، جس کی وجہ سے قدیم سٹی لائبریری کی لائبریریئن نے لوگوں سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

یادگیر کی قدیم سرکاری لائبریری سے استفادہ کرنے کی اپیل

قدیم سٹی لائبریری کی لائبریرین خواجہ بی نے کہا کہ قدیم سرکاری لائبریری شاخ کنکا نگر میں جملہ 35 ہزار چار سو پینتیس کتابیں موجود ہیں، اس لائبریری کے 861 ممبرز ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے چار پانچ ماہ سے لائبریری بند تھی، اب جب کہ لائبریری دوبارہ کھولی گئی ہے لیکن کوئی اخبار یا رسالہ پڑھنے نہیں آرہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ اس لائبریری میں کنڑا، انگریزی اخبار اور مختلف کنڑا رسالے آتے ہیں، ممبر شپ کے لیے دو سو روپے فیس ادا کر کے اس لائبریری کا ممبر بنا جاسکتا ہے

انہوں نے کہا کہ یہ لائبریری صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک اور شام چار بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہتی ہے بروز پیر لائبریری بند رہتی ہے۔

اردو کے اخبار اور رسالے نہ آنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اردو اخبار پڑھنے والے کوئی نہیں آتے اور نہ ہی کوئی مانگ کرتا ہے جس کی وجہ سے اردو اخبار نہیں آرہے ہیں، ہاں اردو کے چند کتابیں شعری مجموعے ناول، سفر نامہ، لائبریری میں موجود ہے ، انہوں نے عوام سے اور خاص کر طلباء و طالبات سے لائبریری سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کے احکامات کے پیش نظر کنٹینمنٹ زون کے علاوہ عوامی لائبریری کھولنے کی ریاستی حکومت نے اجازت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.