اس موقع کرناٹک کے مشہور شاعر ڈاکٹر وحید انجم نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اردو زبان و ادب کے ساتھ سوتیلا سلوک کیاجا رہا ہے۔ ریاست میں دیگر زبانوں کے اکادمیوں کی تشکیل کر دی گئی ہے مگر ابھی تک اردو اکیڈمی کی تشکیل کی طرف کوئی پیش قدمی نہیں کی جا رہی ہے۔ ریاست بھر میں کئی اردو شعراء و ادباء کا کہنا ہے کہ زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے لیے اردو اکاڈمی کا بحال ہونا بہت ضروری ہے۔ مگر ریاستی حکومت اردو زبان کے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے۔
گلبرگہ میں وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا سے ملاقات کرکے کرناٹک اردو اکیڈمی کی تشکیل کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا اس کے باوجود بھی اردو اکیڈمی کی تشکیل کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اگر اسی طرح لاپرواہی جاری رہی تو آنے والے دنوں میں ریاستی سطح پر احتجاج کر کے اپنی بات حکومت تک پہنچائی جائے گی۔