ETV Bharat / city

کرناٹک: ہر صحافی کو دس ہزار روپیے بطور امداد دینے کا مطالبہ - کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن

ضلع یادگیر کے کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے ریاستی حکومت سے ان نازک حالات میں ہر صحافی کو دس ہزار روپیے بطور امداد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

karnataka union of working journalists association demand to covid package
کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن
author img

By

Published : May 29, 2021, 1:35 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی کے صدر آندودھر نے آج یادگیر ضلع نگراں وزیر شنکر کو ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی کے صدر آندودھر

کورونا کے اس دور میں کئی صحافی بھی اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے صحافیوں کی تنظیم کی جانب سے ان نازک حالات میں ہر صحافی کو دس ہزار روپیے ریاستی حکومت کی جانب سے امداد دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثر صحافیوں کا علاج الگ روم میں کرانے کی بھی اپیل کی۔

اس موقع پر کرناٹکا یونین ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر آندودھر نے کہا کہ آج یادگیر ضلع نگراں وزیر شنکر کو ہم نے ایک میمورنڈم پیش کیا ہے، جس میں صحافیوں کے مسائل سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

اس میمورنڈم میں ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کا خصوصی پیکیج جس طرح سے حکومت دیگر شعبہ جات سے منسلک افراد کو دے رہی ہے اسی طرح سے صحافیوں کی امداد کے لیے بھی ریاستی حکومت کووڈ پیکج کا اعلان کرے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت سے ہم نے ہر صحافی کو دس ہزار روپے دینے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی اگر کوئی صحافی کورونا سے متاثر ہو جائے تو اس کا خصوصی روم میں علاج کیا جائے۔

اس موقع پر یادگیر ضلع نگراں وزیر شنکر نے صحافیوں کے مسائل کو وزیراعلیٰ تک پہنچانے کا یقین بھی دلایا۔ اس موقع پر کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع یادگیر کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.