کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چیئرمین عبد العظیم نے بتایا کہ' وقف بورڈ سے متعلق یہ بات عام ہے کہ وہ ریاست بھر کی اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ جائیدادوں کو حاصل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہے، انہوں نے اس تعلق سے کہا کہ' وقف بورڈ کی سردمہری و لاپرواہی کی وجہ سے 70 فیصد اوقافی جائیدادیں غیر قانونی قبضوں میں چلی گئی ہیں'۔
کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چیئرمین عبد العظیم کی جانب سے وقف بورڈ کو روانہ کی گئی ایڈوائزری میں ریاست بھر کے ضلعی سطح پر 'وقف ٹاسک فورس' کا قیام و دیگر اہم مشورے شامل ہیں۔