ریاست میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14.39 لاکھ ہوگئی ہے اور کووڈ انفیکشن سے اب تک 15 ہزار سے زیادہ اموات درج کی گئیں۔ محکمہ صحت کے تازہ بلیٹن کے مطابق فی الحال ریاست بھر میں 3 لاکھ فعال کیسز ہیں جس میں سے صرف بنگلور میں 2 لاکھ 6 ہزار 223 کورونا کے مریض ہیں۔
اب تک اس وبا سے 10،84،050 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ 3،28،884 فعال کیسز میں سے 2،192 مریض مختلف ہسپتالوں کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
دارالحکومت بنگلور میں سب سے زیادہ کیسز درج کئے جارہے ہیں جبکہ میسور دوسرے نمبر پر ہے، یہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،759 کیسز درج کئے گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق کولار ضلع میں 1194 کیسز، تمکورو میں 1،174 کیسز، بلاری 1،106، حاسن 1،001، جب کہ منڈیہ، گلبرگہ، بنگلورو رورل،چکبلاپور، اوڈوپی، دکشن کنڑا اور دھارواد میں تقریباً 500 کیسز درج ہوئے ہیں. اب تک ریاست بھر میں 2.52 کروڑ ٹیسٹ کیے گئے اور 92.40 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔