وزیراعلی بی ایس یدیورپا نے کوویڈ کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے 7 تا 14 جون تک لاک ڈاون میں مزید ایک ہفتہ کی توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ریاست میں پہلے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کی غرض سے 24 مئی سے 7 جون تک سخت پابندیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ فی الوقت وبا کے پھیلاؤں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ صحتیابی کی شرح میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ یڈیورپا نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ ماہرین کی سفارشات کے بعد ریاست میں عائد پابندیوں میں مزید ایک ہفتہ تک توسیع دی گئی ہے۔ ریاست میں 27 اپریل سے پابندیاں نافذ ہیں۔