کرناٹک میں مکمل لاک ڈاون کا آج ایک دن مکمل ہوگیا۔ اس دوران کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران چند ضروری اشیاء کی دکانوں ہی کھلی تھی تاہم تمام بازار کو بند کرادیا گیا۔
کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شہر بنگلور میں راستے سنسان نظر آئیں، اسکولز، کالجز، دکانیں و کاروباری ادارے سبھی بند ہیں۔ شہر کے کئی علاقوں میں پولیس کا سخت نگرانی دیکھی گئی اور لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تلقین کی گئی۔
ضروری اشیا کی خرید و فروخت کےلیے لاک ڈاون کے دوران صبح 6 بجے تا 10 بج تک مہلت دی جارہی ہے۔ اسی طرح بعض ضروری خدمات کو لاک ڈاون سے مستشنیٰ رکھا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن سے قبل بازاروں میں کافی چہل پہل دیکھی جارہی تھی۔ لوگ لاک ڈاون کی تیاری کےلیے خریداری میں مصروف تھے۔ بعض بازاروں اور سوپر مارکٹز پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا تھا۔
لاک ڈاؤن کے پہلے روز وزیراعلیٰ یدی یورپا نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے کورونا اصول پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔