ETV Bharat / city

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کرناٹک کانگریس کا ریاست گیر احتجاج - etv bharat urdu

کرناٹک میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر تک پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن کانگریس پارٹی نے قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج سے پانچ روزہ احتجاج و مظاہرہ شروع کیا ہے۔

Karnataka Congress's statewide protest against petrol price hike
پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کرناٹک کانگریس کا ریاست گیر احتجاج
author img

By

Published : Jun 11, 2021, 5:25 PM IST

اس دوران پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شیوانند اسکوائر پر دھرنا دیا اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ’100 ناٹ آؤٹ‘ کا نعرہ لگایا۔ کچھ کانگریسی لیڈرز’ناٹ آؤٹ 100‘ والا پیڈ پہنے اور ہاتھوں میں بیٹ لئے ہوئے تھے۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیر اعلی سدارمیا نے الزام لگایا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے ، کورونا وائرس سے لاچار عوام جو پہلے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں عاجز آچکے تھے اب ایسے لوگوں کی پریشانیاں بڑھتی ہی جارہی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.