ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے گئوکشی بل کے خلاف گلبرگہ ضلع کانگریس پارٹی کے جانب سے مخالفت کیاگیا۔ اس موقع پرسابق وزیر وچیتاپور کے رکن اسمبلی پرینک کھر گے نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی حکومت گئوکشی پر پابندی عائد کرکے لیدرانڈسٹریز میں کام کر نے والے ہزاروں ورکرس کو بے روزگار کر رہی ہے۔
بی جے پی حکومت عوام کے مسائل کو حل کر نے کے بجائے غیر ضروری بل پاس کر کے عوام گمراہ کر نے کی کوشش کر رہی ہے۔اس بل سے کسانوں اور نچھلے طبقے کے عوام کو بڑا نقصان ہوگا۔ بی جے پی حکومت گئوکشی کے نام پر گئو شالہ میں گائے، بیل کے لئے کوئی انتظام نہیں کر رہی ہے۔
گئوشالہ میں گائے بیلوں کو وقت پر گھاس، نہیں ملنے پر جانور مررہے ہیں۔ بی جے پی گئوکشی قانون کو جاری کر کے ووٹ بینک حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: آٹو ڈرائیورز کے لیے مالی امداد، تانگے والوں کو کیا گیا نظر انداز؟
کانگریس پارٹی نے بھی اپنے دور اقتدار میں گئوکشی معاملے پرقانون بنایا تھا۔ مگر وہ عوام مخالف نہیں تھا۔ مگر موجودہ بی جے پی گئوکشی قانون بناکرجرمانہ اور سزا مقرر کر رہی ہے جس میں دلت اور مسلم کو نشانہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔