گورنر وجو بھائی والا کابینہ کے نئے وزراء کو سہ پہر ساڑھے تین بجے گورنر ہاؤس کے گلاس ہاؤس حلف دلائیں گے۔ تاہم، مسٹر یدیورپا نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران ان لوگوں کے نام بتانے سے انکار کردیا، جنہیں کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
چونکہ کابینہ میں صرف سات نشستیں خالی ہیں، اس لیے توسیع کے لئے کسی ایک وزیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑسکتا ہے۔ کانگریس- جے ڈی (ایس) مخلوط حکومت کو چھوڑ کر بی جے پی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کرنے کے لئے تین ارکان اسمبلی ایم ٹی بی ناگراج، آر شنکر اور منی رتنا کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کے ایم ایل اے امیش کٹی کی بھی حلف برداری متوقع ہے، جن کو وزیر اعلی نے وزیر کے عہدے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
یو این آئی