ETV Bharat / city

کرناٹک: 12209 نئے کورونا کیسزدرج

کرناٹک میں کووڈ کے 12،209 نئے کیسز درج ہوئے ہیں جس سے اب تک انفیکشنز کی تعداد 26.95 لاکھ ہوگئی ہے۔ جبکہ 320 مزید اموات کے ساتھ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31،580 ہوگئی ہے۔

کرناٹک: 12209 نئے کورونا کیسزدرج
کرناٹک: 12209 نئے کورونا کیسزدرج
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 1:51 PM IST

کرناٹک میں مثبت کیسز کی تعداد میں خاصی کمی دیکھی جارہی ہے اور اموات کی تعداد میں بھی کمی پائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست بھر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے تاکہ کورونا کی مہلک وبا کو قابو میں لایا جاسکے۔

کرناٹک میں کووڈ کے 12،209 نئے کیسز درج ہوئے ہیں جس سے اب تک انفیکشنز کی تعداد 26.95 لاکھ ہوگئی ہے۔ جب کہ 320 مزید اموات کے ساتھ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31،580 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز 25،659 مریض صحتیابی کے بعد ڈسچارج ہوئے ہیں۔ جو تازہ کیسوں سے کہیں زیادہ ہے۔ اتوار کی رات تک درج کردہ 12،209 نئے کیسز میں سے 2،944 بنگلورو اربن سے رہے، جب کہ بنگلورو میں 10،224 مریض علاج کے بعد ڈسچارج ہوئے اور 187 اموات ہوئی ہیں۔

گزشتہ رات تک ریاست میں مجموعی طور پر 26،95،523 کووڈ کے مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس میں 31،580 اموات اور 24،09،417 ڈسچارج ہوئے ہیں۔ اس طرح ریاست بھر میں کووڈ کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 2،54،505 رہی۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ان میں بنگلورو اربن میں درج ہوئے کیسز کی تعداد 2،944 رہی، میسورو میں 1،237 کیسز، تمکور میں 698 کیسز، ہاسن میں 665 کیسز، دکشن کنڑا میں 609 کیسز، مانڈیہ میں 571 کیسز درج ہویے ہیں۔

بنگلورو اربن ضلع مثبت کیسز 11،83،126 کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے ساتھ میسور ضلع 1،50،885 کیسز اور تمکور 1،08،245 کیسز رہے۔ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 3.06 کروڑ ٹیسٹس کئے جاچکے ہیں، ان میں سے صرف اتوار کو 1،58،274 ٹیسٹس کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.