ETV Bharat / city

'مضبوط خاندان مضبوط سماج' کے عنوان سے مہم کا آغاز - معاشرے میں پھیل رہی بدترین برائیوں

جمات اسلامی ہند کے شعبہ خواتین کی جانب سے 10 روزہ مہم بعنوان "مضبوط خاندان - مضبوط سماج" کا اعلان کیا گیا۔

jih womens wing launched nationwide campaign entitled strong family strong society

author img

By

Published : Feb 19, 2021, 5:58 PM IST

بنگلور: نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلام ہند کرناٹک شعبہ خواتین کی رہنما امت الرزاق نے بتایا کہ 'اس مہم کے ذریعے خاندانوں کو درپیش خطرات کے متعلق آگاہ کیا جائے گا اور یہ بتایا جائے گا کہ ایک خاندان کی کیا اہمیت ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مغربی تہذیب کے تسلط سے ملک کے معاشرے میں پھیل رہی بدترین برائیوں سے بچیں اور فطری قوانین پر عمل پیرا ہوکر اپنی زندگیوں کو سنواریں اور خوشحال معاشرہ تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کریں'۔

ویڈیو

مہم کی ریاستی کنوینر تسنیم فرزانہ نے بتایا کہ کیمپین کے دوران مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائےگا اور ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ معاشرے کے آخری رکن تک پہنچیں اور اس مہم کے مقصد کو کامیاب بنایا جائے۔

تسنیم فرزانہ نے بتایا کہ نہ صرف مسلم بلکہ برادران وطن میں بھی اس مہم کے پیغام کو پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ غیر مسلموں کے ساتھ بھی گیٹ ٹوگیدرز اور ٹی - پارٹیز کا اہتمام کیا جائے گا اور یہ مہم 28 فروری کو اختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.