ETV Bharat / city

بنگلور: ایم آئی ایم پارٹی کا شکایتی فارمس کو پُر کرانے کے لیے تعاون کرنے کا فیصلہ - آئی ایم اے متاثرین

آئی ایم اے متاثرین کی تنظیم انٹیگریٹیڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے تعاون سے متاثرین کے لیے جاری کیے گئے شکایتی فارم کو پُر کرنے میں مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

iwa and aimim join hands to support ima victims in filling up claim forms
بنگلور: ایم آئی ایم پارٹی کا شکایتی فارمس کو پُر کرانے کے لیے تعاون کرنے کا فیصلہ
author img

By

Published : Nov 17, 2020, 7:56 PM IST

آئی ایم اے میں حلال سرمایہ کاری کے نام پر کیے گئے دھوکہ دہی کے معاملے میں متاثرین کو ان کے سرمایہ واپس کرنے کے سلسلے میں کامپیٹینٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ انہیں شکایتی فارم دیے جائینگے، جو کہ 25 نومبر سے 24 دسمبر تک آنلائن پُر کیے جاسکتے ہیں۔

بنگلور: ایم آئی ایم پارٹی کا شکایتی فارمس کو پُر کرانے کے لیے تعاون کرنے کا فیصلہ

اس ضمن میں آئی ایم اے متاثرین کی تنظیم انٹیگریٹیڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے تعاون سے متاثرین کے شکایتی فارم کو پُر کرنے میں مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر ایم آئی ایم بنگلور کے صدر شرف الدین نے بتایا کہ وہ شہر میں واقع چار پارٹی دفتروں میں اس کام کے لیے انتظام کیا جائے گا جہاں آئی ایم اے کے متاثرین پہنچ کر اپنے شکایتی فارم کو بآسانی آنلائن بھر سکیں، انہوں نے کہا کہ یہ قدم اس لیے بھی اٹھایا جارہا ہے تاکہ متاثرین کسی قسم کے استحصال کا شکار نہ ہوں.

واضح رہے کہ آئی ایم اے کمپنی نے تقریباً 1 لاکھ لوگوں کو 4 ہزار کروڑ روپے کا دھوکہ دی تھی جس کی جانچ اب سی بی آئی ایجنسی کر رہی ہے۔

آئی ایم اے کے سرغنہ منصور خان کی گرفتاری کے بعد سے لیکر حکومتوں کی مختلف ایجنسیوں نے اب تک تقریباً 475 کروڑ روپیوں کی مالیت کا اثاثہ قبضے میں لے لیا ہے، جس کے بعد متاثرین کو ان کا سرمایہ واپس کرنے کی بات کی جارہی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.