ETV Bharat / city

' ملک بھر کے وقف بورڈز اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر'

کرناٹک وقف بورڈ املاک پر ناجائز قبضہ کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے سابق مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کے رحمان خان سے خصوصی گفتگو کی۔جس میں انہوں نے اوقافی جائیداد میں بدعنوانی پر کھل کر بات کی ۔

interview with former union minister K Rehman Khan
اوقافی جائداد میں بدعنوانی پر، خصوصی گفتگو
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 9:16 PM IST

Updated : Oct 28, 2020, 9:29 PM IST

کرناٹک وقف بورڈ اور اوقافی جائیداد سے متعلق آئے دن بد عنوانیاں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ وقف بورڈ کے ارکان میں تبدیلی بھی ہوتی رہتی ہے لیکن معاملات وہیں کے وہیں رہ جاتے ہیں۔

اوقافی جائداد میں بدعنوانی پر، خصوصی گفتگو

اوقافی جائیداد پر ناجائز قبضے، ان کے غلط استعمال و دیگر بدعنوانیوں سے متعلق ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں سابق مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کے رحمان خان نے بتایا کہ' وقف بورڈ اوقافی جائیداد کے جھگڑوں میں مصروف ہے، انہیں یہ فکر نہیں کہ وقف کی ناجائز قبضہ شدہ جائیداد کو کیسے چھڑایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ' ملک بھر کے وقف بورڈز اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔کے رحمان خان نے بتایا کہ' جو اوقافی جائداد ہیں ان کی اس طرح ترقی کی جائے کہ وہ آمدنی کا ذریعہ بنیں، تبھی یہ ممکن ہوپائےگا کہ اس کی آمدنی سے غریب و مستحق مسلمانوں کی مدد ہو سکے گی۔

مزید پڑھیں:

دہلی وقف ملازمین کا بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ

اس سلسلے میں کہ وقف بورڈ اپنے قیام کے مقاصد کے تئیں کام کرے، کے رحمان خان نے وقف بورڈ کے ارکان سے پر زور اپیل کی کہ وہ اپنے آپسی اختلافات و جھگڑے ختم کریں اور اپنی بڑی ذمہ داریوں کو پہچانیں کہ ملت کے سرمایہ کا فائدہ ملت کے غریبوں و مستحق افراد تک پہنچ سکے۔

Last Updated : Oct 28, 2020, 9:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.