ETV Bharat / city

'مومن وقت اور حالات سے نہیں گھبراتا'

ماہ شعبان کی اہمیت و فضیلت سے متعلق کرناٹک ضلع یادگیرکی مسجد شاہ علی مرزا کے امام وخطیب مفتی سمیع الدین قاسمی نے تفصیل بتائی۔

author img

By

Published : Mar 30, 2020, 8:34 PM IST

impotence-of-islamic-month-shaban
'مومن وقت اور حالات سے نہیں گھبراتا'

نبی پاک رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شعبان کے مہینے میں صحابہ کرامؓ کو اکٹھاکرتے اورخطبہ دیتے اور رمضان کے فضائل ومسائل بیان کرتے، رمضان کی عظمت و اہمیت کے پیش نظر اس کی تیاری کے سلسلے میں توجہ دلاتے۔اللہ کے رسولﷺ ماہ شعبان میں عبادتوں میں مصروف رہتے اور صحابہ کو بھی اس کی تلقین فرماتے۔

'مومن وقت اور حالات سے نہیں گھبراتا'

اسی لئے ہم ماہ مبارک کی آمد سے پہلے پہلے اس کے مقام، اس کی عظمت، اس کی فضیلت، اس کے مقصد اوراس کے پیغام کو اپنے ذہن میں تازہ کریں تاکہ اس کی برکات سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں اوراس بات کا پختہ ارادہ کریں کہ ہم اس ماہ مبارک میں اپنے اندر تقوی کی صفت پیدا کرنے کی کوشش کریں گے جو روزہ کامقصدہے۔

مفتی سمیع الدین نے ماہ شعبان کی فضیلت بتاتے ہوئے کہا کہ شعبان کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادتوں میں مشغول ہوجائیں۔ شعبان کے مہینے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو عبادتیں کی ہیں ان پر عمل کریں۔

روزہ رکھیں نماز ادا کریں اور زیادہ سے زیادہ قرآن کریم کی تلاوت میں مصروف رہیں اور وہ تمام امور جو ماہ شعبان کے لئے بتائے گئے ہیں ان پر عمل کریں اور اللہ تبارک و تعالی کو راضی کریں۔

انہوں نے کہا کہ مومن کا ایمانی تعلق اللہ سے جڑا ہوتا ہے مومن وقت اور حالات سے نہیں گھبراتا اور اللہ تعالی کے پیدا کئے ہوئے حالات سے وہ اور بھی مضبوط ہو جاتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان سے پہلے پہلے اپنے گھروں میں رہتے ہوئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے اللہ کو راضی کریں اور دنیا میں پھیلی وبائی امراض سے بچنے کے لئے تمام لوگوں کے لیے دعائیں کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.