حرا ویلفیئر سوسائٹی گذشتہ کئی سالوں سے تعلیمی شعبہ میں خدمات انجام دیتا آرہا ہے اور اب آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی قومی سطح پر جاری 'آسان و مسنون نکاح' مہم سے متاثر ہو کر 15 غریب جوڑوں کا اجتماعی نکاح کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر حرا ویلفیئر اسوسیشن کے سیکرٹری شمیر محمد نے بتایا کہ کووڈ-19 کی وبا سے متاثر غریب جوڑوں کی قبل از نکاح کونسلنگ کی اور بآسانی نکاح بھی منعقد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر جوڑے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپئے کا سامان دیا گیا ہے تاکہ ان کی روزمرہ کی زندگی آسان ہو۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد طٰہٰ متین نے ملت کے مالداروں سے اپیل کی کہ کیا ہی بہتر ہوگا کہ قوم کے اہل ثروت حضرات بھی اپنے لڑکے لڑکیوں کے نکاح اجتماعی طور پر غریب جوڑوں کے ساتھ کریں۔ اسی صورت میں یہ ممکن ہے کہ ہم معاشرے کو مضبوط کر پائیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلبرگہ میں زمین مافیاؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ
اس سلسلے میں مولانا نفیس قاسمی نے کہا کہ یہ علماء پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ نکاح کے معاملے میں ملت کو بیدار کرے اور ان پر سختی کرے کہ وہ جہیز و دیگر غیر ضروری رسومات و اسراف سے پرہیز کریں۔