ETV Bharat / city

گلبرگہ: معروف تاجر یونس خان کی کانگریس پارٹی میں شمولیت - کرناٹک کانگریس

گلبرگہ شہر کے معروف تاجر یونس خان کے ٹی ایس نے آج اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک ریلی بھی نکالی۔

گلبرگہ: معروف تاجر یونس خان کی کانگریس پارٹی میں شمولیت

author img

By

Published : Aug 21, 2021, 6:42 PM IST

گلبرگہ میں کانگریس پارٹی کی عوامی مقبولیت میں روز بروز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ آئندہ 3 ستمبر کو گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے انتخابات منعقد ہوں گے جس کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ شہر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

گلبرگہ: معروف تاجر یونس خان کی کانگریس پارٹی میں شمولیت

ایسے میں یونس خان نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ وہ سماجی، ملی و سیاسی رہنما کی حیثیت سے مشہور ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کے یوتھ لیڈر عمیر جنیدی نے کہا کہ یونس خان کی شمولیت کے بعد کانگریس کے ہاتھ اور بھی مضبوط ہوئے ہیں۔

کرناٹک کانگریس کے کارگذار صدر ایشور کھنڈرے نے کہا کہ یونس خان کی کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے سے کارپوریشن انتخابات میں پارٹی کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جیسی فرقہ پرست پارٹی کا صرف کانگریس ہی مقابلہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی کی بی جے پی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو نقصان ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گلبرگہ کارپوریشن انتخابات: مجلسی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے کہا کہ کارپوریشن انتخابات میں کانگریس کو زبردست کامیابی حاصل ہوگی اور کانگریس کا ہی میئر بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی کامیابی کے بعد گلبرگہ کی ترقی کےلیے کام کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.