ETV Bharat / city

'آن لائن کلاسز کے لیے اسکولز میں ضروری انفراسٹرکچر کی کمی' - کروڑوں افراد خط افلاس سے نیچے چلے گئ

بنگلور: فیلکن پی یو کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر عبد السبحان کا کہنا ہے کہ سرکاری اور امدادی اسکولز میں ضروری انفراسٹرکچر کی کمی آن لائن کلاسز کے لیے رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

govt should setup sufficient infrastructure in all aided and govt schools to ensure proper online classes

author img

By

Published : Aug 29, 2020, 9:23 PM IST

ایک اندازے کے مطابق کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر معیشت کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا اور کروڑوں افراد خط افلاس سے نیچے چلے گئے۔ یہ نقصانات اتنے بڑے ہیں کہ ان کی تلافی میں برسوں لگ سکتا ہے۔ لیکن کورونا وائرس کی جو مار تعلیم کے شعبے پر پڑی ہے اس کی تلافی ممکن نہیں۔

ویڈیو

اسکول، کالجز اور تعلیمی ادارے بند ہیں تعلیمی نظام مکمل طور پر ٹھپ پڑا ہے، حالانکہ حکومت آن لائن کلاسز کے ذریعے طلبا کو تعلیمی سرگرمیوں سے جوڑ نے کی کوشش ہورہی ہے۔ یہ پالیسی پرائیویٹ اسکولز میں بآسانی قابل عمل ہوسکتی ہے لیکن ان بےشمار سرکاری اسکولز کا کیا جو پسماندہ علاقوں میں ہیں، جہاں بڑی تعداد میں غریب بچے پڑھتے ہیں؟

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے فیلکن پی یو کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر عبد السبحان نے کہا کہ' سرکاری اسکولوں میں ضروری انفراسٹرکچر نہ مہیا کر کے حکومت خود اپنی پالیسی کو ناکام کررہی ہے۔ لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرے اور جلد از جلد موضون اقدام اٹھائے کہ سبھی طلباء عمدہ تعلیم حاصل کرسکیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.