ETV Bharat / city

سیلاب زدگان کے لیے ریلیف فنڈ - bider

آسام، بہار اور مغربی بنگال ملک کی ان ریاستوں میں تباہ کن سیلاب کی زد میں آئے 70 تا 80 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

karnatak
author img

By

Published : Jul 24, 2019, 12:57 PM IST

ان ریاستوں میں متاثرین کی امداد کے لیے کرناٹک اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن بیدر کی جانب سے امداد جمع کی جارہی ہے۔

بیدر کے مسیح الدین میموریل ہال میں تلنگانہ فیڈریشن کے مبصر محمد نصیرالدین کے ہاتھوں اس مہم کا افتتاح عمل میں آیا۔
اس موقع پر محمدنبی صحافی روز نامہ پاسبان ، سید یاد اللہ حسینی صدر کرناٹک اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن بیدر، محمد یوسف رحیم جنرل سیکرٹری، عبدالصمد منجوالا نامہ نگار روزنامہ رہنما دکن، مفتی افسرعلی ندوی، محمد سلطان 7 نیوز، محمد الیاس احمد اور دیگر نے اس مہم میں حصہ لیا۔
مذکورہ فیڈریشن کے ارکان نے شہر بیدرکے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے رقم جمع کی، اس موقع پر تاجر پیشہ افراد نے بھرپور تعاون کیا۔
حاصل شدہ رقم چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں جمع کی جائے گی۔

Intro:

Body:آسام مغربی بنگال اور بہار سیلاب زدگان کے لیے ریلیف فنڈ

Conclusion:آسام بہار اور مغربی بنگال ملک کی ان ریاستوں میں تباہ کن سیلاب کی زد میں آئے 70 تا 80 لاکھ لوگ سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں.

تینوں صوبہ جات میں فوری امداد کے لیے کرناٹکا اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن بیدر اور اس کے تعلقہ بسوا کلیان میں ریلیف فنڈ جمع کیا

شہر کے مسیح الدین میموریل ہال میں تلنگانہ فیڈریشن کے مبصر محمد نصیرالدین( ظہیرآباد) کے ہاتھوں بیدر یونٹ کی اس مہم کا افتتاح عمل میں آیا.

محمد نصیرالدین نے اپنی جانب سے چندے کے ڈبے میں رقم ڈال کر مہم کو ہری جھنڈی دکھائی .

اس موقع پر محمدنبی صحافی روز نامہ پاسبان ، سید یاد اللہ حسینی صدر کرناٹکا اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن بیدر، محمد یوسف رحیم جنرل سیکرٹری عبدالصمد منجوالا نامہ نگار روزنامہ رہنما دکن، مفتی افسرعلی ندوی، محمد سلطان 7 نیوز، محمد الیاس احمد ودیگر نے اس مہم میں حصہ لیا.

شہر بیدرکے تعلیم صدیق شاہ چورہا، گاواں چوک، ترکاری مارکیٹ قدیم کے بیرونی حصے کے تاجر پیشہ حضرات نے اس موقع پر بھرپور تعاون کیا.

اس موقع پر تلنگانا فیڈریشن کے ذمہ دار محمد نصیرالدین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹکا اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن بیدر کا یہ قابل فخر کارنامہ ہے.

جو آسام مغربی بنگال اور بہار کے سیلاب زدگان کے لئے چندہ جمع کر رہے ہیں.

کرناٹک اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن بیدر کے صدر یاداللہ حسینی نے اہلیان بیدر سے اپیل کی ہے کہ وہ آسام مغربی بنگال اور بہار کے سیلاب زدگان کے لئے فراخدلی سے عطیات دیں.
انہوں نے کہا کہ تمام رقمی عطیات چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں جمع کروائے جائیں گے.
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.