اس کیمپ میں ڈاکٹر پرکاش، ڈسٹرکٹ آیوش آفیسر ڈاکٹر فضیلت ناھد، ڈاکٹروسیم سگری، ڈاکٹر مومنہ، اور دیگر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
یہ ہیلتھ کیمپ ضلع ایوش محکمہ یادگیر کے زیراہتمام منعقد ہوا۔ انورادھا بھون یادگیر میں منعقدہ اس کیمپ سے کئی مرد و خواتین نے استفادہ حاصل کیا۔
اس موقع پر مریضوں کو تشخیص کے بعد دوائیں بھی مفت دی گئی۔خواتین کےلئے خاتون ڈاکٹرز متعین تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر پرکاش ضلع ایوش افسر نے کہا کہ سماج میں ہومیوپیتھک دواؤں سے متعلق بہت کم معلومات ہے۔
. جس کی وجہ سے ایک عام آدمی کو اس دوائی سے فائدہ اور اس کی اہمیت سے متعلق بتانے کے لئے اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپ کے اہمتمام کی ضرورت ہے۔
انہوں نے جماعت احمدیہ کے ذمہ داران کو اس کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ جماعت احمدیہ کے سٹی یادگیر کے صدر نعیم احمد نے اس کیمپ میں شریک تمام ڈاکٹرز اور مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔
ہومیوپیتھی کو علاج مثل بھی کہا جاتا ہے۔
ہومیوپیتھی کے موجد کا نام ڈاکٹر ہانیمن ہے اس نے لاپئسگ آسٹریا میں ڈاکٹری پڑھنی شروع کی۔ پھر یہ ”وی آنا“ گیا اور وہاں سے ایرلانگن گیا جہاں 1779ء میں یہ میڈیکل ڈاکٹر بنا اور ڈریسڈن میں پریکٹس شروع کر دی۔ ایلوپیتھک ڈاکٹر بننے کے گیارہ سال بعد اس نے ہومیوپیتھک طریق علاج دریافت کیا۔ اور 1796ء میں پہلی بار طبی رسالوں میں مضامین کے ذریعہ اس نے اپنے ہومیوپیتھی فلسفہ سے دنیا کو آگاہ کیا۔ ھومیوپیتھی وہ مرکزی راز تھا جس کی دریافت کا سہراہانیمن کے سر پر ہے۔