ETV Bharat / city

سیلاب متاثرین کو مناسب معاوضہ دیا جائے گا: یدیورپا

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 8:49 PM IST

کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا نے بدھ کو کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے فضائی سروے کے بعد سیلاب متاثرین کو مناسب معاوضہ دیا جائے گا۔

Flood victims to be adequately compensated: Yeddyurappa
سیلاب متاثرین کو مناسب معاوضہ دیا جائے گا:یدیورپا

ہوائی سروے کے لیے خصوصی ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر میں کلبرگی روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے مسٹر یدیورپا نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے لوگ سیلاب اور شدید بارش سے متاثر ہوئے ہیں۔ریاستی حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کو راحت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

گزشتہ پانچ دنوں سے سیلاب سے شمالی کرناٹک کے اضلاع میں فصلوں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے اور سیکڑوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔متعدد علاقوں میں زرعی زمین سیلاب کے پانی میں ڈوب گئی ہے۔فوج نے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر بھیجا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چارروز سے دارالحکومت بنگلور میں بھی بھاری بارش سے لوگ جاں بحق ہوگئے ہیں اور زندگی متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے برہت بنگلورو مہانگرپالکا (بی بی ایم پی)کے افسران کو سبھی ضروری اقدام اٹھانے کی ہدایات دیں۔فضائی سروے کے بعد وزیراعلیٰ کے راحتی کاموں کی رقم کے لیے نئی دہلی میں وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کرنے کی توقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.