ETV Bharat / city

کرناٹک: لاک ڈاؤن کے دوران صرف 4 گھنٹے کی مہلت ناکافی - لاک ڈاؤن میں کاروباریوں کی حالت

حکومت کرناٹک نے گذشتہ 2 ہفتے سے ویکینڈ لاک ڈاؤن اور نائٹ کرفیو نافذ کیا تھا لیکن جب اس سے بھی بات بنتی نظر نہیں آئی تو 14 دنوں کا مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران صرف 4 گھنٹے کی مہلت ناکافی

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 5:45 PM IST

ریاست کرناٹک میں حکومت نے کووڈ وبا کو ختم کرنے کے لیے 14 دنوں کا سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے اور اس دوران ضروری اشیاء کی خرید و فروخت کے لئے صبح 6 بجے سے 10 بجے دن تک، 4 گھنٹوں کی مہلت دی ہے۔ اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے شہر کی کے آر مارکٹ کے وینڈرس سے بات کی جو لاک ڈاؤن کے سبب کافی پریشانیوں سے دوچار ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران صرف 4 گھنٹے کی مہلت ناکافی

ٹھیلے والوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے انہیں بڑی دشواریاں ہو رہی ہیں، ان کے سامان کی فروخت بمشکل 10 فیصد ہی ہوپارہی ہے جس سے انہیں کافی نقصان ہو رہا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہےکہ 'اس مہلک وبا سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن ہی واحد حل نہیں ہونا چاہیئے بلکہ حکومت کو اس سے مختلف کوئی راہ نکالنی چاہئی جس سے کورونا پر بھی قابو پایا جاسکے اور کسی کا نقصان بھی نہ ہو۔'

یاد رہے کہ کرناٹک حکومت نے گذشتہ 2 ہفتے سے ویکینڈ لاک ڈاؤن اور نائٹ کرفیو نافذ کیا تھا لیکن جب اس سے بھی بات بنتی نظر نہیں آئی تو اسے کنٹرول کرنے کے لئے 14 دنوں کا مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.