ETV Bharat / city

گلبرگہ سٹی کارپوریشن انتخابات میں ووٹرز کا جوش و خروش

گلبرگہ سٹی کارپوریشن انتخابات کے دوران مسلم علاقوں میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے گئے۔ پولنگ بوتھ پر لمبی قطاریں بھی دیکھی گئیں۔

گلبرگہ سٹی کارپوریشن انتخابات میں ووٹرز کا جوش و خروش
گلبرگہ سٹی کارپوریشن انتخابات میں ووٹرز کا جوش و خروش
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 10:04 PM IST

کرناٹک کے تین اضلاع ہبلی دھارواڑ، بیلگام اور گلبرگہ میں کارپوریشن انتخابات کے لیے آج صبح 7 بجے تا شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوئی۔ اس دوران گلبرگہ کے مسلم علاقوں میں واقع پولنگ بوتھ پر لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ ان علاقوں میں صبح کے اوقات میں کم ووٹنگ درج کی گئی تاہم نماز جمعہ کے بعد پولنگ میں تیزی آئی۔

گلبرگہ سٹی کارپوریشن انتخابات میں ووٹرز کا جوش و خروش

یہ بھی پڑھیں:

گلبرگہ کے مختلف پولنگ بوتھ پر خواتین کی بھی خاصی تعداد دیکھی گئی۔ اس موقع پر عام لوگوں نے 2021 کارپوریشن انتخابات کو اہم قرار دیا۔ کارپوریشن انتخابات تقریباً 8 سال بعد منعقد ہوئے۔ علاقے میں فی الوقت کافی بلدی مسائل ہیں جس کی وجہ سے لوگ وارڈ کی ترقی کےلیے قابل امیدوار کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں۔ اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کونسی پارٹی کو عوام پسند کرتی ہے، یہ نتائج کے بعد ہی معلوم ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.