کرناٹک ٹیپو سلطان یوتھ کمیٹی کے یادگیر ضلع کا اجلاس یادگیر کے ضلع دفتر میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر کرناٹکا ٹیپو سلطان یوتھ کمیٹی کے ضلع صدر کا انتخاب عمل میں آیا۔ ٹیپو سلطان یوتھ کمیٹی ضلع یادگیر کے صدر کے لیے اعجاز احمد سگری کا انتخاب ہوا۔
اس موقع پر کرناٹکا ٹیپوسلطان یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر ارشد دکنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹکا ٹیپوسلطان یوتھ کمیٹی 2011 سے کام کر رہی ہے۔
کمیٹی نے ریاست کے تقریباً تمام ضلع میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں ضلع یادگیر سے اعجاز احمد سگری کو ضلع یادگیر کا صدر بنایا جاتا ہے اور ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کرناٹک ٹیپو سلطان یوتھ کمیٹی کی جانب سے یادگیر میں عوامی اور فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے خدمت خلق کا کام انجام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عود چاوش یوتھ کانگریس لیڈر کی سفارش پر اعجاز احمد کو کرناٹک کا ٹیپو سلطان یوتھ کمیٹی ضلع یادگیر کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔
اس موقع پر نومنتخب صدر اعجاز احمد سگری نے کرناٹکا ٹیپوسلطان یوتھ کمیٹی ضلع یادگیر کا صدر منتخب کیے جانے پر ریاستی صدر ارشد دکھنی اور کانگریس یوتھ لیڈر عود چاوش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹکا ٹیپو سلطان یوتھ کمیٹی کی جانب سے فلاحی کاموں میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے مستحق لوگوں کی مدد کریں گے۔
اس موقع پر کمیٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔