ETV Bharat / city

تریپورہ درشی میں پھنسے غیر ریاستی مزدوروں پریشان - بنگلور میں پیلیس گراؤنڈز کے تریپورہ درشینی

شہر بنگلور میں پیلیس گراؤنڈز کے تریپورہ درشینی میں گزشتہ 3دنوں سے تقریبا 1،500 غیر ریاستی مزدور اپنے ریاست جانے کے لیے جمع ہیں لیکن محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کے شیڈول واضح نہ ہونے کے سبب مزدوروں کو کافی زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Disturbed migrant workers in Tripura Darshini of Palace Grounds in bangluru
تریپورہ درشی میں پھنسے غیر ریاستی مزدوروں پریشان
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 7:06 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں پیلیس گراؤنڈز کے تریپورہ درشینی میں گزشتہ 3دنوں سے تقریبا 1،500 غیر ریاستی مزدور مختلف ریاستوں میں جانے کے لیے جمع ہیں۔

پیلیس گراؤنڈز کے تریپورہ درشینی میں جمع ہوئے غیر ریاستی مزدوروں کا تعلق شمالی ہند کے ویسٹ بنگال، بہار، اترپردیش، آسام اور جھارکھنڈ سے ہے۔

شہر بنگلور میں پیلیس گراؤنڈز کے تریپورہ درشی میں پھنسے غیر ریاستی مزدوروں پریشان

ان غیر ریاستی مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے. چند سماجی تنظیموں اور سماجی کارکنان ان کی امداد کے لیے آگے بڑھے ہیں لیکن حکومت و کارپوریشن کی جانب سے کوئی امداد نہیں کی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں سماجی کارکنان نے بتایا کہ پھنسے ہوئے غیر ریاستی مزدوروں کے سفر کے متعلق سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی ٹرینیں کس وقت جائنگی۔

سماجی کارکنان کا مزید کہنا ہے کہ حالانکہ وہ متعلقہ سرکاری اہلکاروں کے رابطے میں ہیں لیکن ابھی تک کوئی وضاحت نہیں آرہی ہے اور حکومت کی جانب سے کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے.

تریپورہ درشینی میں رکے غیر ریاستی مزدوروں نے بتایا کہ وہ بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں، نہ یہاں پانی کا انتظام ہے نہ ہی پنکھے اور کھانے کا درست انتظام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.