ETV Bharat / city

یادگیر: بارش کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی ہدایت - ندیوں میں پانی کی تازہ صورتحال

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یادگیر ضلع کے کئی علاقے ایسے ہیں جو سیلاب سے متاثر ہوتے رہے ہیں۔ عہدیداروں کو چاہیے کرشنا اور بھیما ندیوں میں پانی کی تازہ صورتحال کی جانکاری روزانہ کی بنیاد پر رکھیں۔

Deputy commissioner
ڈپٹی کمشنر
author img

By

Published : Jun 27, 2021, 2:29 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے بسوا ساگر آبی ذخائر نارائن پورہ ہنسگی تعلقہ کی موجودہ صورتحال پر عہدیداروں سے بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ بارش شروع ہو چکی ہے اس لیے بھیما ندی کے کنارے واقع گاؤں کے لوگوں کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لیے قبل از وقت انتظامات کیے جائیں۔

کسی بھی وقت ان گاؤں کو سلابی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے تیاری گزشتہ برس کے سیلاب سے متاثر ہوئے گاؤں کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹر پائپ لائن بچھانے کے لئے 60 کروڑ روپے کی منظوری

یادگیر ضلع کے کئی علاقے ایسے ہیں جو سیلاب سے متاثر ہوتے رہے ہیں۔ عہدیداروں کو چاہیے کرشنا اور بھیما ندیوں میں پانی کی تازہ صورتحال کی جانکاری روزانہ کی بنیاد پر رکھیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اگر گاؤں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے حالات درپیش ہوں گے تو ضلع انتظامیہ لوگوں کی منتقلی کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورت حال میں لوگوں کی مدد کے لیے مرکز قائم کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.