ETV Bharat / city

گلبرگہ میں صفورہ زرگر کی رہائی کا مطالبہ - ار ماہ کی حاملہ خاتون صفورہ زرگر

ویمن انڈیا مومنٹ نے دہلی میں سی اے اے مخالف مظایرین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Demand
Demand
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 8:21 AM IST

کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں ویمن انڈیا موومنٹ کی جانب سے گلبرگہ ضلع کمشنر دفتر کے سامنے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر ویمن انڈیا مومنٹ گلبرگہ ضلع کی صدر ریحانہ بیگم نے کہا کہ دہلی میں سی اے اے، این آر سی کی مخالفت میں احتجاج کر نے والے 8 سے زائد مظاہر ین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں ایک چار ماہ کی حاملہ خاتون صفورہ زرگر بھی شامل ہے۔

گلبرگہ میں صفورہ زرگر کی رہائی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اشتعال انگیز بیانات دینے والے افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے لیکن جمہوری طرز پر احتجاج درج کر نے والے سی اے اے، این آر سی قانون کی مخالفت کر نے والے جامعہ ملیہ، اور جے این یو میں زیر تعلیم طلبہ کو ہی نشانہ بنا کر گرفتار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان طلبہ کے مستقبل سے کھیلواڑ کر رہی ہے۔

ویمن انڈیا مومنٹ کی رکن سیدہ سادیہ نے کہا کہ مرکزی حکومت ایک حاملہ ہاتھی پر ہمدردی دیکھاتی ہے لیکن گرفتار شدہ چار ماہ کی حاملہ خاتون صفورہ زرگر پر ہمدردی نہیں دکھاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوویڈ 19 کی موجود حالات میں حاملہ صفورہ زرگر کو رہا کر نا بہت ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.