ریاست کر ناٹک گلبرگہ شہر میں سیلفی لینے کی کوشش ایک نوجوان کے لئے مہنگی ثابت ہوئی۔
سیلفی لینے کے دوران نوجوان بھوسکہ تالاب میں گر کر ڈوب گیا ۔
اس کی شناخت نیورا گھو یند کا لونی گلبرگہ کا ساکن اعجاز احمد اقبال کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ 20 سال کا تھا۔
متوفی اپنے دوستوں کے ہمراہ بھو سکہ تالاب میں تیرا کی کے لئے گیا ہوا تھا. تیرا کی کے بعد وہ دوستوں کے ساتھ تالاب کے پشتہ پر کھڑے ہو کر سیلفی لینے کی کوشش کرنے لگا اسی دوران اس کا توازن بگڑگیا اور وہ تالاب میں گرگیا،پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ باہر نہیں نکل سکا اور ڈوب گیا۔ دوستوں نے اس کی اطلاع اہل خانہ کو دی موقع پر پہنچے گاؤں والوں نے پانی میں اس کی تلاش کی لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ آخر میں مقامی لوگوں نے پولیس اسٹیشن میں تحریر دی جس کے بعد پولیس نے بڑی مشقت کے بعد لاش کو باہر نکالا۔