یہ واقعہ گزشتہ رات ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے بارے میں بدھ کی صبح اس وقت پتہ چلا جب وکٹوریہ اسپتال میں اس واقعہ میں زخمی شخص سے اس کی اطلاع ملی۔
تمام مزدور تعمیراتی کام میں مصروف تھے اور بہار کے رہنے والے تھے۔ واقعہ کے وقت وہ رسوئی میں کھانا بنا رہے تھے۔
بادی النظر میں پتہ چلا ہے کہ سلنڈر سے گیس لیک ہوئی تھی اور اسی وجہ سے حادثہ ہوا۔ بناسواڈی پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔