ETV Bharat / city

کانگریس فسطائی طاقتوں کے سامنے ہمت سے سوال نہیں کر پارہی ہے: رحمان خان

author img

By

Published : Aug 7, 2021, 9:01 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کے رحمان خان نے اپنی ایک آٹو بیوگرافی "میری یادیں" تصنیف کی ہے، جس میں انہوں نے کانگریس پارٹی پر تبصرے کئے ہیں کہ اب کانگریس کمزور ہوچکی ہے اور فسطائی طاقتوں کے سامنے ہمت سے سوال نہیں کر پارہی ہے۔ کانگریس میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، کانگریس میں مسلمانوں کو ان کی آبادی کی شرح کے مطابق نمائندگی نہیں دی جارہی ہے۔

k rehman khan
کے رحمان خان

اس سلسلے میں ڈاکٹر کے رحمان خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ بلا شبہ کانگریس اس قدر کمزور ہوچکی ہے کہ وہ برسر اقتدار فسطائی طاقتوں کے سامنے گویا عاجز ہوچکی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 50 سالوں سے زیادہ مرکز میں قیادت کی ہے اور ملک کو بہت کچھ دیا ہے، لیکن پچھلے چند سالوں میں فرقہ پرست طاقتوں سے پرزور انداز میں سوال نہیں کرپارہی ہے اور اس میں پہلے جیسے جذبہ باقی نہیں رہا۔

کے رحمان خان نے بتایا کہ آج بھی کانگریس سیکولرازم کی علم بردار ہے تاہم اب کانگریس میں فرقہ وارانہ و فسطائی طاقتوں کے خلاف لڑنے کے جذبات ختم ہوچکے ہیں۔

کے رحمان خان نے کہا کہ جب برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارتی کی جانب سے سوال کیے جاتے ہیں، تو کانگریس ڈر جاتی ہے اور جواب نہیں دے پاتی ہے۔

congress senior leader k rehman khan special talk with etv bharat in bangalore
سابق مرکزی وزیر کے رحمان خان نے 'میری یادیں' کے نام سے سوانح حیات لکھی

رحمان خان کہتے ہیں کہ بی جے پی غلطیاں پر غلطیاں کرتی جارہی ہے، کانگریس ان پر سوال کرنے سے قاصر ہے۔

کے رحمان خان نے کہا کہ ملت اسلامیہ کو بھی چاہیے کہ وہ حکومتوں پر پوری طرح سے منحصر نہ رہے بلکہ اپنے آپ کو ہر اعتبار سے تقویت کی طرف لے جائیں۔

کے رحمان خان نے کانگریس کے متعلق کہا کہ اب کانگریس سنجیدگی سے اپنی خودشناسی کرے اور اپنے آپ کو ریوائو کرے اور دستور کے اقدار کے نفاذ کے لئے مضبوطی سے عمل پیرا ہو کہ ملک میں کانگریس ہی ایک واحد سیاسی متبادل ہے۔

مزید پڑھیں:

اس سوال پر کہ کے رحمان خان نے کانگریس کے متعلق جو تبصرے کئے ہیں وہ ان کے راجیہ سبھا کی رکنیت و وزارت سے ریٹائر ہونے کے بعد کئے ہیں نا کہ جب تب وہ بر سر اقتدار رہے۔ اس پر کے رحمان خان نے بتایا کہ انہوں نے پہلے بھی، چاہے ایوان کے اندر ہوں یا باہر، کانگریس کی غلطیوں کی نشاندہی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.