کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک میں ایک طویل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، بعد اس میں نرمی لائی گئی اور مسجدوں کو کھول دیا گیا، حکومت و امارت شریعت کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پنج وقتہ نمازیں ادا کی جا رہی ہیں۔
ان سب کے باوجود بھی کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس تعلق سے شہر بنگلور کی متعدد مسجدوں کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسی فکر کے ساتھ شہر کی معروف شخصیات نے مسلمانوں سے اپیل کیا ہے کہ وہ مساجد کو دوبارہ ایک مختصر مدت کے لئے بند رکھیں تاکہ اس مہلک کورونا وبا کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
اس ضمن میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا مصطفی رفاعی جیلانی نے کہاکہ ہم مصلیان کو بار بار کورونا سے متعلق ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کریں، نہ کہ مساجد کو بند کریں۔
مزید پڑھیں:
گلبرگہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ، 85 نئے کیس
جبکہ وہیں امیر شریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد رشادی نے پیارے نبی کی ایک سنت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ' مسلمان اس مصیبت سے پناہ کے لئے مسجدوں کی جانب بڑھیں نہ کہ مسجدوں کو بند کریں۔