کرسمس کے موقع پرریاست کرناٹک کے بنگلور شہر کے گوڈ شیفیرڈ چرچ میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے عقیدتمندوں سے بات کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کرسمس کی کیا اہمیت ہے اور اس عید کا کیا پیغام ہے.
عبادت کی غرض سے آئے چرچ میں مسیحی برادران کا عید کرسمس کے متعلق کہنا ہے کہ پیغمبر عیسٰی نے بائبل میں یہ تعلیمات دی ہیں کہ انسان آپس میں محبت کریں، خوشیاں بانٹیں اور ایک دوسرے کی امداد کریں۔
کرسمس سب کے لیے ہے اور پیغمبر عیسی ساری انسانیت کے لیے آئے ہیں، امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ان مواقع کا بھر پور استعمال کریں اور اپنے برادران وطن کو اپنے قریب کریں۔
ملک کے موجودہ سیاسی و سماجی صورتحال کے متعلق عقیدت مند نے کہا کہ بلا تفریق مذہب و ملت ہم تمام کو متحد رہنا چاہیے اور اس وطن عزیز کے جمہوری و سیکولر اقدار کی دفاع کے لیے ایک ساتھ آٹھ کھڑے ہوں۔
ایک مسیحی براد نے بتایا کہ عید کرسمس یہ سکھاتی ہے کہ ہم زندگی کے ہر معاملے میں درگزر والی فطرت اختیار کریں اور لوگوں کو معاف کریں کیونکہ اس سے قلوب کی کدورتیں دور ہوتی ہیں اور محبت عام ہوتی ہے۔