ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں پیسوں کے لئے اڑھت کے مالک کا اغوا کر نے والوں کا پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر پتہ لگا کر انھیں گرفتار کرلیا۔ چوک پولیس اسٹیشن کے اس کار نامے کی ستائش کی جارہی ہے۔
اے پی ایم سی نہرو گنج میں اڑھت چلانے والے ہنمنت رائے مالی پاٹل کے ساتھ کچھ شر پسندون نے تاوان کے طور پر رقم حاصل کر نے کے لئے اغواء کر کے ان سے مارپیٹ کی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے 24 گھنٹوں میں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتا شدگان کے نام خواجہ حسین، سراج الدین، محمد یونس، محمد جاوید اور آصف بتا یا گیا ہے۔ ملزمین کا تعلق جیورگی سے ہے۔ ملزمین نے ہنمنت رائے کے اغواء کے لئے جوکار استعمال کی وہ بھی ضبط کر لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: