پولیس کے مطابق ، 22 سالہ نوجوان انکیت دوے جو 16 سے 20 جون کے درمیان بنگلورو گیا تھا اور آئی ٹی سی گارڈینیا میں قیام کے لئے رکا تھا، اس نے خود کو پی ایم او میں قومی سلامتی کونسل کے یوتھ ایڈوائزر کے طور پر پیش کیا۔ ہوٹل کے عملے کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق پولیس نے اس جعلی پی ایم او افسر سے بات چیت کی۔ انہیں جانچ کے دوران پتہ چلا کہ وزیر اعظم کے دفتر میں ایسا کوئی شخص تعینات نہیں ہے۔
اس کی شکایت کیوبن پارک پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا ، "ہوٹل میں مقیم شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔ اس کی عمر تقریباً 22 سال ہے، اس نے اپنے وزٹنگ کارڈز چھوڑ دیئے۔ اور اس نے ہوٹل میں کوئی رعایت نہیں مانگی۔"
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا ، 'انکیت دوے' کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 420 (دھوکہ دہی اور بے ایمانی)، 465 (جعلسازی)، 468 (دھوکہ دہی کے مقصد کے لئے جعلسازی)، 471"(جعلی دستاویزات)، 417 (دھوکہ دہی) کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نےاسے تلاش کرنے کے لئے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ اس وقت ہم مزید تفصیلات ظاہر نہیں کرسکتے ہیں،"