ETV Bharat / city

کوروناوائرس: گلبرگہ میں ایک اور فوت، دو نئے مثبت کیسز - کوروناوائرس: گلبرگہ میں ایک اور فوت، دو نئے مثبت کیسز

کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

gulbarga
کوروناوائرس: گلبرگہ میں ایک اور فوت، دو نئے مثبت کیسز
author img

By

Published : May 5, 2020, 5:00 PM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، منگل کو ایک اور شخص کی کورونا وائرس سے موت ہونے کے علاوہ دو مزید مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

نمائندے کے مطابق گلبرگہ کے پٹھان گلی صراف بازار کے 56 سالہ فرد کی اس وبائی مرض سے موت واقع ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فوت شدہ شخص کو سانس لینے میں شدید تکلیف کے باعث 29 اپر یل کو کووِڈ19 اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

یکم مئی کو اس کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، گلبرگہ ضلع میں اب تک ہوئی کورونا وائرس سے اموات کا تعلق گلبرگہ شہر سے ہے۔

گلبرگہ میں کورونا سے اب تک 5 اموات درج کی جا چکی ہیں جبکہ منگل کو 56سالہ فرد کی موت کے بعد کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی ہے۔

دریاں اثناء گلبرگہ شہر میں دو نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، ان میں 36 سالہ مومن پورہ کی خاتون کورونا کے مریض نمبر 604 کے رابطہ میں آنے سے کورونا سے متاثر ہوئی ہیں، جبکہ کالگی کے کوڈلی دیہات کا 37 سالہ فرد تلنگانہ سے لوٹنے کے بعد کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔

ان دونوں متاثر ین کو کووِڈ19 اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ گلبرگہ میں گزشتہ کل ایک دن میں کورونا کے 6 کیسز کی تشخیص ہوئی تھی اور اس طرح اب تک گلبرگہ میں کل 63 افراد کورونا سے متاثر ہیں، جن میں سے 6 کی موت ہو چکی ہے. اور 21 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے رخصت کیا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.