ETV Bharat / city

کرناٹک میں سیلاب کی صورت حال پر ایڈوائزری جاری - کرشنا ندی میں ایک کشتی

سینٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) نے مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں مسلسل بارش ہونے کے سبب کرناٹک کے کرشنا ندی سے متصل علاقوں میں سیلاب کی صورت حال مزید سنگین ہونے کے تعلق سے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

Advisory on flood situation in Karnataka continues
کرناٹک میں سیلاب کی صورت حال پر ایڈوائزری جاری
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 8:03 PM IST

سی ڈبلیو سی نے کہا کہ شدید بارش کے سبب آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس نے کہا کہ وسطی مہاراشٹر میں شدید بارش ہونے کی پیش گوئی ہے جس کے سبب کرناٹک میں سیلاب کی صورت حال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
سی ڈبلیو سی نے اطلاع دی کہ وسطی مہاراشٹر میں اگلے چار دنوں تک بارش ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے الماٹی ڈیم کے کرشنا بیسن میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
اس درمیان کرناٹک کے ضلع بگل کوٹے کے کئی گاوں سیلاب کے پانی سے ڈوب گئے ہیں اور افسران نے دیہی باشندوں کو محفوظ مقام تک پہنچایا ہے۔
بدھ کی صبح سات بجے کرناٹک-تلنگانہ سرحد پر جورالا کے نزدیک پریاپردرشنی باندھ کے قریب تین لاشیں برآمد ہوئیں۔ حکام نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ کیا یہ لاش انہیں لوگوں کی ہیں جو پیر شام پیڈاکورم کے قریب کرشنا ندی میں ایک کشتی کے پلٹ جانے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔
حادثہ کے وقت کشتی پر تقریباً 13 افراد سوار تھے۔ پیر کی شام کشتی کرشنا ندی میں پلٹ جانے کے بعد ایک لڑکی سمیت چار لوگ لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ دیگر مقامی افراد کی مدد سے محفوظ مقام پر پہنچ گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.