اس موقع پر اجلاس کا افتاح اقلیتی بہبودی کے وزیر ضمیر احمد خان نے کیا۔ انہوں نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی سماج کی آنکھ ہیں۔ سماج میں صحافیوں کا اہم کردار ہے کیوں کہ صحافی سماج میں پیش آنے والی ہر خبر کو حکومت اور عوام کی نظر میں لانے کی کوشش کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی کو اپنے کام کے ساتھ-ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔
اس موقع پر صحافیوں اور دیگر عوام کا مفت چیک اپ کیا گیا اور دوا دی گئی۔