ETV Bharat / city

بغیرماسک پہنے باہرنکلنے پرایک ہزار کا جرمانہ

کرناٹک میں کورونا سے نمٹنے اور انفیکشن کو کم کرنے کے لیے ماسک لگانا لازمی ہوگیا ہے، اگر کوئی بغیر ماسک پہنے گھر سے باہرنکلتا ہے تو اس پر ایک ہزارکا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

A fine of Rs 1000 for going out without a mask in karnataka
بغیرماسک پہنے باہرنکلنے پرایک ہزار کا جرمانہ
author img

By

Published : May 3, 2020, 9:19 AM IST

ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ جو لوگ ماسک نہیں پہنتے ان کے لیے حکومت نے ایک نیا فرمان جاری کیا ہے۔

ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کو عوامی مقامات پر بنا ماسک کے دیکھا گیا تو اس پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ بی بی ایم پی کے اسپیشل کمشنر رندیپ نے یہ معلومات دی ہیے۔

اس قانون کو حکومت کرناٹک نے مئی 2020 کی پہلی تاریخ سے نافذ کیا ہے۔ اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ریاستی حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔ اگر کوئی دوبارہ قواعد کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر 2000 تک جرمانہ عائد ہوگا۔

حکومت نے پولیس محکمہ ، بی بی ایم پی مارشل اور بی بی ایم پی ہیلتھ انسپکٹرز کو خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا اختیار دیا ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کرناٹک میں کورونا کے کل 576 کیس رپورٹ ہوئے جن میں اب تک 235 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں اور 22 مریض فوت ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.