ETV Bharat / city

کرناٹک میں کورونا کے 9721 مریض

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے، جہاں ایک لاکھ 39 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 6 ہزار 531 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

Coronavirus
Coronavirus
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 12:42 PM IST

کرناٹک میں کورونا وائرس ’کووڈ-19‘ کے 322 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9721 ہوگئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید آٹھ لوگوں کی موت کے بعد مہلوکین کی تعداد 150 پہنچ گئی ہے۔ نئے معاملوں میں پانچ افراد بیرون ملک سے آئے مسافر ہیں، جبکہ 64 دیگر پڑوسی ریاستوں سے آئے ہیں۔

اس دوران مزید274 لوگ شفایاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 6004 ہوگئی۔

ریاست میں تاحال 2943 سرگرم معاملے ہیں جن میں 120 مریضوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے اور ان کا آئی سی یو میں علاج کیا جا رہا ہے۔

واضح ہو کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس وبأ سے اب تک 4 لاکھ 56 ہزار 115 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 14 ہزار 483 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے اور ڈھائی لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے روزانہ تقریباً 15 ہزار نئے معاملے سامنے آرہے ہیں، 19 جون کو کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار تھی اور صرف چار دن بعد ہی یعنی کہ 23 جون کو یہ تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں 1 لاکھ 39 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 531 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.