اترپردیش کے بہرائچ میں ڈکیتی، چوری اور لوٹ کو انجام دینے والے گروہ کے دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مطلوب گروہ کے دو ملزمین اتل کمار اور گوری شنکر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بہرائچ میں آج پولیس نے دو ڈکیتوں کو گرفتار کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی، یہ لٹیرے بینک کے آس پاس رہ کر بینک صارفین کو نظر میں رکھتے ہیں اور جیسے ہی وہ بینک سے اپنی رقم لے کر نکلتے ہیں، ان کا پیچھا کرتے ہوئے رقم لوٹ لیا کرتے ہیں۔
حال ہی میں اس گروہ کے دو لٹیروں نے محمد آصف نامی شخص کے دو لاکھ 50 ہزار روپے کا سرقہ کیا۔
مذکورہ شخص ایس.بی.آئی بینک سے رقم نکال کر گھر جارہا تھا کہ راستے میں دوائی لینے کے لئے وہ رکے تھے۔ ان دو لٹیروں نے آصف کی موٹرسائیکل کی ڈکی توڑی اور رقم نکال کر فرار ہوگئے۔
پولیس کو ان کے کئی معاملوں کی جانکاری حاصل ہوئی پوچھ تاچھ کے دوران تمام معاملات میں ضلع گونڈہ کے ایک سرگرم گروہ کا نام سامنے آیا۔
ان کے قبضے سے چالس ہزار روپے نقد، آٹھ موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل جسکا نمبر UP 43 S 8797 ہے ضبط کی گئی۔
یہ گروہ بہرائچ، گونڈہ، بارابنکی، ایودھیا، امبیڈکر نگر، سلطان پور، بستی، سنتکبیر نگر، گورکھپور سمیت کئی اضلاع میں لوٹ و چوری کی وارداتیں انجام دے چکا ہے۔