عرس کی تقریب ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کے میدان ہوگی. درگاہ اعلیٰ حضرت میں قائم ازہری مہمان خانے میں ایک میٹنگ میں عرس سے متعلق مشورہ کے بعد ایک پوسٹر جاری کیا گیا ۔
جماعت رضائے مصطفٰے کے نائب صدر اور عرس کے انچارج سلمان حسن خان کے مطابق 7 جولائی سے زائرین کی آمد شروع ہو جائےگی۔ 8 سے 10 جولائی تک شہر اور دیگر اضلاع سے آئے زائرین اعلی حضرت امام احمد رضا خان اور تاج الشریعہ کی درگاہ پر چادر پوشی کریں گے۔ اور درگاہ تاج الشریعہ پر منعقد ہونے والے تمام پروگرام سجادہ نشین مفتی اسجد رضا خاں کی زیرصدارت ہوگی۔ اختر رضا خان کی پہلی برسی قل اور فاتحہ 10 جولائی کو عصر اور مغرب کی نماز کے درمیان ہوگی۔
9 جولائی کو فجر کی نماز کے بعد درگاہ تاج الشریعہ میں قرآن خوانی اور نعت و منقبت کا پروگرام منعقد کیا کیا جائے گا نماز ظہر کے بعد شاہ آباد واقع مِلن شادی ہال کے پاس سید کیفی کی رہائش گاہ سے پرچم کشائی کرکے جلوس نکالا جائےگا۔ جو کتب خانہ اور بہاری پور ڈھال سے گذر کر درگاہ تاج الشریعہ پہنچیےگا جس کے بعدف مفتی اسجد رضا خاں چادر پوشی کریں گے۔
10 جولائی یعنی عرس کے آخری دن درگاہ تاج الشریعہ کی مزار پر قرآن خوانی اور نعد و منقبت منعقد ہوگی اور بعد نماز ظہر ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں ایک جلسے کا انعقاد ہوگا جس میں علماومشائخ وعظم کریں گے۔