ETV Bharat / city

بریلی میں عرس غریب نواز کا اہتمام

اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع خانقاہِ عالیہ نیازیہ میں آج خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کے موقع پر قل کی رسم ادا کی گئی۔

Urs Ghareeb Nawaz arranges in Bareilly
بریلی میں عرس غریب نواز کا اہتمام
author img

By

Published : Mar 2, 2020, 5:23 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 4:30 AM IST

اس موقع پر شہر اور اطراف کے تمام زائرین نے شرکت کی۔ خاص بات یہ ہے کہ رسمِ قل میں تمام مذاہب اور طبقات کے زائرین نے شرکت کی ہے۔

بریلی میں عرس غریب نواز کا اہتمام

بریلی کے خواجہ کتب علاقے میں واقع خانقاہِ عالیہ نیازیہ میں آج خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کا 808 واں عرس بڑی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر شہر اور اطراف کے اضلاع سے ہزاروں زائرین نے شرکت کی۔ بریلی کی خانقاہِ عالیہ نیازیہ کو قومی یکجہتی اور مذہبی اتحاد، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور کثرت میں وحدت کی وجہ سے عالمی سطح پر شہرت حاصل ہے۔

صوفی سلسلہ سے تعلق رکھنے والی خانقاہ میں گزشتہ تین سو برس سے خواجہ غریب نواز اجمیری کے قل کی رسم ادا کی جاتی ہے۔ اس دن خانقاہ کے احاطے میں شرکت کرنے کے لیے شہر کے تمام زائرین اور عقیدت مند بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

Urs Ghareeb Nawaz arranges in Bareilly
بریلی میں عرس غریب نواز کا اہتمام

خانقاہ میں طے شدہ وقت پر قل کی رسم ادائگی ہوتی ہے۔ جس میں خاندانِ نیازیہ کے افراد فاتحہ میں شرکت کرتے ہیں۔ خانقاہ کے احاطے میں مذہب کی بندشیں ٹوٹ جاتی ہیں۔ فرقہ وارانہ تشدد کی ہر دیوار گر جاتی ہے۔فاتحہ خوانی کے بعد تبرک حاصل کرنے کے لیئے تمام مذاہب کے زائرین اور عقیدت مند ایک ہی قطار میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔

Urs Ghareeb Nawaz arranges in Bareilly
بریلی میں عرس غریب نواز کا اہتمام

یہاں سے مختلف زمرے میں شمار ہونے والے اعلیٰ اور ادنیٰ شخصیات کے درمیان تمام درجات یکساں ہو جاتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ قل کی رسم میں شرکت کرنے والے زائرین میں مسلمانوں کے موازنہ میں غیر مسلم زائرین کی تعداد کم نہیں ہوتی ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 4:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.