اترپردیش کے ضلع بریلی میں تیز رفتار سے جا رہی موٹر سائکل بےقابو ہونے کے بعد ایک گڑھے میں گر گئی،جسکے نتیجے میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد کی موت ہوگئی،مہلوکین میں ایک مرد اور دو بچے شامل ہیں۔ جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔بریلی شہر سے تقریباً 65 کلومیٹر کے فاصلہ پر سیرولی قصبہ واقع ہے۔ جو ضلع رامپور کے سرحد کے نزدیک ہے۔رامپور کے شاہ آباد تھانہ حلقہ میں اوشی گاؤں کے رہنے والے 40 سالہ بھورا خاں اپنی اہلیہ اور تین بچوں کے ساتھ اپنے شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔Motorcycle Riders Fall into Pit, 3 Dead
مزید پڑھیں:Barabanki Accident: یوپی کے بارہ بنکی میں سڑک حادثہ، 18 افراد ہلاک
واپسی کے دوران جب بھورا خان بھورا خاں قصبہ سیرولی کے موضع گروگرام کے پاس ایک موڑ پر اُنکی موٹر سائیکل بےقابو ہو گئی اور گہرے گڑھے میں گر گئی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کی رفتار کافی تیز تھی۔ اچانک موٹر سائکل کے بے قابو ہونے اور گڑھے میں گرنے کی وجہ سے 40 سالہ بھورا خاں، 9 سالہ بیٹے عدنان اور 7 سالہ بیٹی حفشاں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ 35 سالہ اہلیہ فرزانہ زخمی ہو گئیں۔ زخمی کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ راہگیروں کی اطلاع پر پولیس نے اُنہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد مہلوکین کے اہلِ خانہ اور دیگر رشتہ داروں کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔ پولیس نے تمام لاشوں کو اپنی سپردگی میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیئے بھیج دیا ہے۔