مقابلوں میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو انعامات اور سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا گیا۔ بڑی تعداد میں ضلع بھر کی معزز شخصیات نے شرکت کرکے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
پڑھائی کے ساتھ ساتھ تھوڑی بہت موج مستی بھی ضروری ہے اور جب بات ہو اس موج مستی کے ذریعہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی تو پھر کون اِس میں پیچھے رہنا چاہے گا۔ کچھ ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا رامپور کے سینٹ پال سینئر سیکنڈری اسکول میں، جہاں طلبہ نے ثقافتی پرفارمنس پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
شہر کی آبادی سے دور اس اسکول نے اپنے تعلیمی معیار کو بلند رکھتے ہوئے کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔ اپنے 23 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اس اسکول نے آج کھیل کود مقابلوں کا انعقاد کیا۔ مختلف مقابلوں کا اہتمام کرکے تمام ہی حاضرین کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ وہیں دوڑ کے مقابلوں میں طلباء و طالبات نے حصہ لیکر 100 میٹر اور چار سو میٹر کی دوڑ میں گولڈ اور سلور میڈل حاصل کئے۔
اس موقع پر ننہے منے بچوں نے بھی اپنی کلچرل پرفارمنس کے خوب جوہر دکھائے۔ جس کو یہاں موجود تمام ہی حاضرین نے کافی سراہا۔