ETV Bharat / city

Bareilly Development Authority Action Against SP MLA: سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی شہزل اسلام کا پٹرول پمپ منہدم - بریلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا سپا ایم ایل اے کے خلاف کاروائی

بریلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے یہ کہتے ہوئے کہ نقشہ پاس کرائے بغیر پٹرول پمپ تعمیر کیا گیا ہے، سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی شہزل اسلام کے پٹرول پمپ کو بلڈوزر سے منہدم کر دیا ۔ Bareilly Development Authority Action Against Shazil Islam.

Bareilly Development Authority Action Against SP MLA

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 6:34 PM IST

ریاست اترپردیش کے بریلی میں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی شہجیل اسلام کے پٹرول پمپ کو بریلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بلڈوزر سے منہدم کر دیا۔ اتھارٹی کے افسران کے مطابق سماجوادی پارٹی کے رہنما کے پٹرول پمپ بغیر نقشہ پاس کرائے بنایا گیا تھا۔ یہ پٹرول پمپ بریلی دہلی قومی شاہراہ کے پرساکھیڑا کے نزدیک موجود ہے Bareilly Development Authority takes action against Assembly member Shahjeel Islam۔

ویڈیو دیکھیے۔

بریلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق محکمہ کی طرف سے پہلے نوٹس بھیجا جا چکا تھا۔ بلڈر کی جانب سے تخفیف کا نقشہ داخل کرنے کے لیے 15 دن کا وقت مانگا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے انہیں 15 دن کا وقت دیتے ہوئے مقررہ تاریخ پر کارروائی کی گئی ہے۔ اس غیر قانونی تعمیر کو خود نہ گرانے کے بعد کاروائی اسسٹنٹ انجینئر پی کے گپتا کے ساتھ انفورسمنٹ ٹیم اور پولیس فورس کی مدد سے کی گئی۔

Bareilly Development Authority Action Against SP MLA
یوگی کے خلاف بیان دینے پر سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی شہجیل اسلام کا پٹرول پمپ منہدم

مزید پڑھیں:

معلوم ہوکہ دو اپریل کو یوگی آدیتہ ناتھ کے خلاف بیان دیتے ہوئے شہجیل اسلام نے کہا کہ ان کے منہ سے آواز نکلی تو ہمارے بندوقوں سے دھواں نہیں، گولیاں نکلیں گی۔ ان کے اس بیان پر بارادری تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ یوگی آدیتہ ناتھ کے خلاف منہ کھولنے پر ان کے پٹرول پمپ کو بلڈوزر سے منہدم کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.