بریلی میں صوفی سلسلہ کی خانقاہ عالیہ نیازیہ کو اجمیر سے صوفیانہ فقہ کی خلافت اور خاص مرتبہ حاصل ہے۔ یہاں کے سجادہ نشین کو مہمان خصوصی میں شمار کیا جاتا ہے اور ہر سال خواجہ غریب نواز کے عرس اور قل شریف کی رسم ادائیگی کے موقع پر انہیں اجمیر مدعو کیا جاتا ہے۔
خانقاہ عالیہ نیازیہ میں ٹھیک دس بجکر دس منٹ پر خواجہ غریب نواز کے قل کی رسم ادا کی جاتی ہے۔
خواجہ غریب نواز کے رسم قل میں شہر کے مختلف علاقوں سے آئے زائرین نے شرکت کی۔
اس خانقاہ کی خصوصیات یہ ہے کہ یہاں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی میں کوئ فرق نہیں سمجھا جاتا ہے۔ تمام مذاہب کے عقیدت مند ایک ہی قطار میں کھڑے ہوکر تبرک حاصل کرتے ہیں۔