اترپردیش کے بجنور سے متصل جنگل سے نکل کر ایک بیمار ہاتھی گنے کے کھیت میں جاکر گرگیا۔
اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ نگینہ کے بڑھاپور ون رینج کے موضع چکمیا محکم پورا میں آج دوپہر جنگل سے ہوتا ہوا ایک بیمار جنگلی ہاتھی گنے کے کھیت میں جا گھسا اور لیٹ گیا۔
کسانوں کی تمام کوششوں کے باوجود بھی بیمار ہاتھی اپنے پیروں پر کھڑا نہ ہوسکا، مقامی افراد نے اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کو مطلع کیا۔ موقع پر پہنچے محکمہ جنگلات کے افسر نے ہاتھی کا علاج شروع کیا۔ ساتھ ہی جنگلات محکمہ نے نگرانی کے طور پر یہاں اپنی ٹیم کو متعین کیا ہے۔
بیمار ہونے کی وجہ سے ہاتھی گھنٹوں تک یہاں سے اٹھ نہ سکا۔
بتایا گیا کہ کافی دیر بعد موقع پر پہنچے محکمہ جنگلات کے افسروں نے بیمار ہاتھی کا علاج شروع کیا۔
نگرانی کے طور پر جنگلات کے عہدیداروں کو موقع پر تعینات کیا گیاہے۔
جانورں کا تحفظ اور علاج کرنا محکمہ جنگلات کے افسران کی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کوادا نہیں کرنے والے کئی متعدد عہدیداروں کو برطرف بھی کیا گیا ہے۔
اسی طرح تحفظ اور افزئش مویشاں ہمیشہ اس بات پر زور دیتی ہیکہ جانوروں کا تحفظ کیا جائے۔