ETV Bharat / city

بریلی : وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Mar 18, 2021, 8:44 AM IST

رضا ایکشن کمیٹی یعنی آر اے سی نے اپنے طے پروگرام کے تحت آج سڑک پر اُتر کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور وسیم رضوی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

بریلی : وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
بریلی : وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بریلی میں آر اے سی "رضا ایکشن کمیٹی" نے آج بڑے پیمانے پر وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ آر اے سی کے قومی صدر مولانا عدنان رضا خاں کی قیادت میں آج کمیٹی کے عہدے داران اور کارکنان کے ساتھ ہزاروں شہریوں نے سڑک پر مارچ نکالا۔

وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

رضا ایکشن کمیٹی یعنی آر اے سی نے اپنے طے پروگرام کے تحت آج سڑک پر اُتر کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور وسیم رضوی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ خواجہ کُتُب میں واقع کمیٹی کے دفتر سے آج ہزاروں شہریوں کے ساتھ کمیٹی کے قومی صدر مولانا عدنان رضا خاں نے مارچ پاسٹ کیا۔

احتجاجی مظاہرے کے اس قافلے کو شہر کے مختلف راستوں سے ہوکر ضلع کلکٹریٹ تک جانا تھا لیکن ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے موقع کی نزاکت کے مد نظر سٹی مجسٹریٹ مدن کمار کو شہر کے نولٹی چوراہے پر بھیج کر قافلہ کو روکنے کی ذمہ داری دی۔

سٹی مجسٹریٹ نے موقع پر پہنچ کر آر اے سی کے قومی صدر سے ملاقات کی اور اُن کا میمورنڈم دریافت کیا۔ پولیس انسپکٹر گیتیش کپِل اور سٹی مجسٹریٹ مدن کمار نے قانون اور نظام کا حوالہ دیتے ہوئے اپنا مطالبہ پیش کرنے کی گزارش کی۔

آر اے سی کے قومی صدر مولانا عدنان رضا خاں نے ضلع کلکٹریٹ تک پہنچ کر میمورنڈم دینے کی بات کہی تو افسران نے مولانا عدنان سے اپنا مارچ یہیں روکنے کی اپیل کی۔

بہرحال مولانا عدنان رضا خاں نے اپنے میڈیا انچارج کے معرفت میمورنڈم پڑھ کر سنایا اور پھر میمورنڈم سٹی مجسٹریٹ کے سپرد کر دیا۔ اُنہوں نے وسیم رضوی کے خلاف وطن سے غداری اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنے سمیت سخت دفعات میں وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.