ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں آئی ایم سی نے کسانوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مرکزی حکومت سے زرعی قوانین کو ختم کرنے کی اپیل کی۔ آئی ایم سی کے تمام عہدے داران اور کارکنان نے سڑکوں پر اتر کر مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور اس قوانین کو کسانوں کو اپنے ہی کھیت میں مزدور بنانے کی سازش قرار دیا۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی میں بھارت بند کا ملا جلا اثر
کونسل کے ترجمان ڈاکٹر نفیس خاں نے کہا کہ' حکومت اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کو خوش کرنے کے لیے ایسے فیصلہ کر رہی ہے، جبکہ ملک کے لاکھوں کسان اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں۔حکومت کا یہ دعویٰ بے معنی ہے کہ اُس نے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے یہ قانون نافذ کیا ہے، جب کہ کسان خود ایسے فائدے کی مخالفت کر رہے ہیں، تو پھر حکومت کو اپنی ضد ختم کرکے قانون کو واپس لے لینا چاہیئے۔